طاہر القادری اور عمران خان کا اکٹھا ہونا دانشمندی ہے:شیخ رشید

 

اسلام آباد :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کا اکٹھا ہونا دانشمندی ہے،31سال سے ملک میں شریف خاندان کی بادشاہی ہے، انھوں نے ہمیں یرغمال بنایا ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ امپائرکی انگلی سفید کوٹ میں ہے اور بس آخری5 اوورزکا میچ باقی ہے، اس دھرنے میں امراءنہیں بلکہ مڈل کلاس لوگ شامل ہیں، حکومت نے 16 ماہ ضائع کر دیئے،امید ہے کہ آنے والے دنوں میں الطاف حسین اورآصف زرداری اچھافیصلہ کریں گے، میں جب سکول میں تھا تو نور خان رپورٹ کا حصہ تھا، محمود الرحمان کمیشن اور میمو گیٹ کی رپورٹ آج تک سامنے نہیں آئی، ایکسپریس ٹرین مسافروں کا انتظار نہیں کرتی ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.