محمود خان اچکزئی کا پارلیمینٹ، سیکرٹریٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے خلاف قرارداد لانے کا مطالبہ

 

اسلام آباد : محمود خان اچکزئی نے سیکرٹریٹ، پارلیمینٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے خلاف قرارداد لانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اپوزیشن والے اس قرارداد پر شاہ محمود قریشی کے بھی دستخط لیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی سے خطاب کے بعد محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دھرنے والے ڈنڈا بردار سیکرٹریٹ پر پولیس افسران کی تلاشی لے رہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے حملے والے واقعات کو کہنے کی حد تک غلط کہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمینٹ، سیکرٹریٹ اور پی ٹی وی پر حملے کے خلاف قرارداد لائی جائے جبکہ سپیکر اور اپوزیشن لیڈر کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس قرارداد پر شاہ محمود قریشی کے دستخط لیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والے تمام راستے خالی کریں، عمارات سے باہر جائیں اور اگر عمارات خالی نہیں کی جاتیں تو ان کے خلاف ایف آئی آر ایوان درج کرائے۔ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے فاصلے ہیں تو عمران خان لاتعلقی کا اعلان کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.