Breaking News

سٹاک ایکس چینج میں تیزی،250 سے پوائنٹس کا اضافہ

 

کراچی:پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن میں سیاسی جماعتوں کا ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے متحد ہوناکراچی حصص بازار کیلئے خوش آئند ثابت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر قائدکے حصص بازار میں تیزی کا تسلسل جاری ہے اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس256 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 29 ہزار 516 پوائنٹس کی سطح پر آگیا اورحصص کی مالیت میں تقریباً 50 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملک میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کے عزم نے حصص بازار میں موجود سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیااور سرمایہ کار جو کئی روز سے سیاسی بحران کے سبب مارکیٹ سے دور تھے انہوں نے ایک بار پھرشیئرز بازار کی جانب رخ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved