Breaking News

سیاسی جرگہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دونوں فریقین مذاکرات پر رضامند، رات کو مذاکرات کے باقاعدہ آغاز کا امکان

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے اور دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل سیاسی جرگہ نے عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کی جس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی نے کہا کہ سیاسی جرگہ چاہتا ہے کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہو جس پر عوامی تحریک نے اپنے تمام تر مطالبات سیاسی جرگہ کو دے دیئے ہیں اور اپنے موقف سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک بھی مذاکرات کو کامیاب بنانا چاہتی ہے اور اس کیلئے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھی سیاسی جرگے کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منزل تک پہنچنے کیلئے راستہ طے کرنا ہے تاہم راستے میں بڑی بڑی رکاوٹیں ہیں جنہیں عبور کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ کی کوششوں سے مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے اور دونوں جماعتیں حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگہ کی کوشش ہوگی کہ حکومت اور دونوں جماعتیں تمام تر معاملات کو طے کریں تاہم اگر کوئی مشکل پیش آئی یا معاملات الجھے تو سیاسی جرگہ انہیں حل کرنے کیلئے کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ تمام فریقین ایک حد تک اپنے موقف پر ڈٹے ہیں تاہم مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے دونوں فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور جو زیادہ پیچھے ہٹے گا اسے زیادہ شاباش ملے گی۔ اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں دونوں جماعتوں کے کارکنان کی گرفتاریوں اور مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں مشکل پیش نہ آئے۔ سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved