اسلام آباد دھرنے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے کنٹینرز کو ٹکر مار دی

 

ڈی چوک / اسلام آباد :  شہر اقتدار میں جاری دھرنے  میں شریک پی اےٹی   اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نےسی ڈی اےکی ٹریکٹرٹرالی چھین لی، سی ڈی اے کی ٹریکٹرٹرالی کچرا اٹھانے کیلئے پاک سیکریٹریٹ آئی تھی۔

 

اسلام آباد کے پر فضا اور صاف ستھرے شہر کو گویا کسی کی نظر لگ گئی، شہر کی گندگی اور صفائی کیلئے جیسے ہی سی  ڈی کی  ٹریکٹڑ ٹرالے سڑک پر رواں دواں ہوئی تو مشتعل دھرنے کے شرکاء نے ٹرالی کو روک کر اور ڈرئیوار  زدو کوب کیا اور ٹریکٹر ٹرالی چھین لی، جس کے بعد حکومت مخالف دھرنے کے شرکاء کا ہدف پی ٹی وی کی عمارت تھی, جہاں پہنچ کر مشتعل مظاہرین نے ٹریکٹر سے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر زکے سامنےکھڑےکنٹینرز کو ٹکر  ماری دی۔ مظاہرین باربارکی ٹکرسے3کنٹینرزاپنی جگہ سےہٹانےمیں کامیاب ہوگئے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.