دھرنے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چینی صدر کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا، دفتر خارجہ

 

اسلام آباد:دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دھرنے پاکستان کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔اسلام آباد میں میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھرنے پاکستان کا اندرونی سیاسی معاملہ ہے،جن ممالک نے ہماری سیاسی صورتحال پر تبصرہ کیا انہوں نے بھی اسے ہمارا اندرونی مسئلہ قرار دیا ۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ملک ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، چین کے صدر کے دورے کا شیڈول اور ایجنڈہ طے کیا جا رہا ہے ۔ اس مقصد کے لیے چینی صدر کی ایڈوانس سیکورٹی اور پروٹوکول ٹیم پاکستان میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی پاکستان میں سرگرمیوں کی اطلاعات درست نہیں ، قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن ہو رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہوگئے ہیں، مذاکرات کے لیے نئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے صدر کا دورہ پاکستان دھرنوں کے باعث ملتوی ہوا ہ

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.