اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ سڑکوں پر جاری سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خوشخبری یہ ہے کہ ڈیڈلاک ختم ہو گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اپیل کی کہ وہ اراکین پارلیمینٹ کے استعفوں سے متعلق نظرثانی کریں، متحدہ کے استعفوں سے بحران میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کفن پوش سیاست کو کوئی پسند نہیں کرے گا، دنیا ترقی کر کے کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم دو سڑکوں پر اٹکے ہوئے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور سیاسی جرگے کا ہر رکن بھرپور محنت کر رہا ہے۔
Leave a Reply