شاہ محمودکےگھرپردھاوابولنےوالابلوبٹ ساتھیوں سمیت عدالت میں پیش

 

ملتان : ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر پردھاوا بولنے والے بلوبٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے، تفتيش مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مقدمے کی سماعت دس ستمبر تک سماعت ملتوی کردی گئی۔

تیار شیار ہوکر عدالت میں پیش ہونے والے بلو بٹ نامزد ملزم ہیں شاہ محمود قریشی کے گھر پر دھاوا بولنے کے کیس میں۔ بلو بٹ کو تمام ملوث ملزمان کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں پیش کیا گیا۔ ملتان پولیس کی تفتش نامکمل تھی، جس کے بعد سماعت دس ستمبرتک ملتوی کر دی گئی۔

نون لیگ ملتان کے صدر بلال بٹ المعروف بلو بٹ کا کہنا تھا، وہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے پاس نہیں گئے۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے سلسلے میں اٹھارہ نامزد جبکہ پچاس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.