وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا خورشید شاہ کو فون، چوہدری نثار کے بیان پر معذرت

 

اسلام آباد : نواز شریف اور شہباز شریف نے خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے چوہدری نثار کے پی پی سینیٹر اعتزاز احسن سے متعلق بیان پر معذرت کرلی۔

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے دیئے گئے اعتزاز احسن سے متعلق بیان پر معذرت کی۔

خورشید شاہ نے اس موقع پر کہا کہ میاں صاحب چوہدری نثار کو سمجھائیں تلخیاں نہ بڑھائیں،  ہم معاملات بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پیپلزپارٹی جواب دے سکتی ہے لیکن معاملات بگاڑنا نہیں چاہتے، چوہدری نثار کے رویے سے دکھ ہورہا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کرکے موجودہ سیاسی صورتحال پ

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.