چینی صدر کا دورہ ملتوی، حکومت کو نہیں پاکستان کو دھچکا لگا، رحمان ملک

 

کراچی : رحمان ملک کہتے ہیں جس چیز کا خطرہ تھا وہی ہوگیا، چینی صدر کا دورہ ملتویہونے سے حکومت کو نہیں پاکستان کو دھچکا لگا، حکومت اور دھرنے والے اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جس چیز کا خطرہ تھا وہی ہوا، حکومت کو نہیں بلکہ ملک کو دھچکا لگا ہے، ہم نے اپنے دوست کو ہی پاکستان آنے نہیں دیا، چین 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا تھا، حکومت اور دھرنے والے اس صورتحال کے ذمہ دار ہے، اپنے، اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنے سے ملک کو نقصان ہوا۔

وہ کہتے ہیں کہ چینی صدر کو اس لئے دورہ ملتوی کرنا پڑا کہ 3 سڑکیں خالی نہ ہوئیں، دھرنے والوں نے تاخیر سے سڑکیں خالی کیں، سیاسی جرگے نے جو کام کیا وہ حکومت پہلے کرسکتی تھی، جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کیا جائے، چینی حکام کو معلوم ہوگیا ہوگا اسلام آباد کے حالات ٹھیک نہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.