Breaking News

امید ہے جرگے کی کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے،وزیراعظم

 

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے ختم کرانے کیلئے سیاسی جرگے کے مذاکرات کامیاب بنانے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی سے متعلق اہم مشاورت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزراء اکرم خان درانی، عبدالغفور حیدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت دھرنے دینے والی دونوں جماعتوں کے تمام آئینی اور قانونی مطالبات تسلیم کرنے کیلیے تیار ہے اور مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ ان دونوں جماعتوں کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی جرگے نے جو کوششیں شروع کی ہیں وہ خوش آئند ہیںاور امید ہے کہ ان کوششوں کے مثبت نتائج نکلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں نے جمہوریت کے استحکام اور آئین کے تحفظ کیلئے جو اصولی موقف اختیار کیا ہے وہ پوری قوم کی آواز ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved