بارشیں اور سیلاب، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کل بلالیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے بارشوں اور سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں سیلاب اور بارشوں سے خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور ارکان قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.