بدنام زمانہ بھتہ خور وسیم احمد کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

 

ملزم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں ،منظم جرائم کا بادشاہ مانا جاتا ہے
کراچی: ایف آئی اے نے پولیس کیلئے بھتہ جمع کرنے والا بدنام زمانہ بیٹر وسیم احمد کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے نے ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں منظم جرائم میں ملوث پولیس کے اعلی افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور پولیس کے نام پر بھتہ جمع کرنے والے وسیم بیٹر کو گرفتار کرلیا ۔ وسیم بیٹر کو بیرون ملک سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتارکیا گیا ۔ سپریم کورٹ میں بدامنی کیس کی سماعت کے دوران بھی وسیم بیٹر زیر بحث تھا ۔ ملزم غیر ملکی پرواز ای کے 604 سے کراچی پہنچا تھا ۔ وسیم بیٹر کے قبضے سے پی آر 1151642 پاسپورٹ برآمد ہوا ہے ۔ وسیم بیٹر منظم جرائم کا بادشاہ سمجھا جاتا ہے ۔ وسیم بیٹر پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں ۔ نیپئر تھانے میں وسیم بیٹر اور ان کے ساتھیوں پر مقدمہ درج ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.