حکومت، عمران، قادری بیان بازی سے گریز کریں: جرگہ

 

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے خبردار کیا ہے کہ حکومت، عمران خان اور طاہر القادری ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں۔ ورنہ سیاسی جرگہ مذاکرات سے دستبردار ہوجائے گا۔حکومتی ارکان ،  طاہرالقادری اور عمران خان کے تند وتیز بیانات ماحول خراب کرنے لگے۔ رحمان ملک نے خبردار کیا ہے گولہ باری نہ رکی تو سیاسی جرگہ مذاکرات سے الگ ہو جائے گا۔رحمان ملک کی رہائشگاہ پر پی اے ٹی وفد نے سیاسی جرگے سے مذاکرات کئے۔ جس کے بعد سراج الحق نے کہا کہ وزراء کے بیانات سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے امید ظاہر کی کہ آج مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔
رحمان ملک نے بتایا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ تقریبا طے پا گیا ہے۔ صرف استعفے کے معاملے پربات چیت چل رہی ۔ جس کا مناسب حل جلد نکل آئے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.