حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے مذاکرات آج بھی بے نتیجہ ختم

 

اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج بھی بلا نتیجہ ختم ہوگئے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کوشش ہے معاملہ جلد از جلد حل ہوجائے۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے، بات چیت میں پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک جبکہ حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار اور زاہد حامد شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خوشی ہے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی، چینی سفیر سے ملاقات کی درخواست کی ہے، کل میں اور جہانگیر ترین ملاقات کرکے چینی صدر کے دورہ پاکستان پر گفتگو کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں نے معاملے پر اتفاق کرنے کی کوشش کی، کوشش ہے معاملہ جلد از جلد حل ہوجائے، معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی، کل دوبارہ بیٹھگ ہوگی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.