وزیر اعظم معافی مانگ کر کنویں سے 40 ڈول پانی نکال رہے ہیں:اعتزازاحسن

 

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے وزیر اعظم نواز شریف کی معافی کے بار ے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم معافی مانگ کر کنویں سے 40 ڈول پانی نکالنےکی کوشش کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ایوان سے نکل جائیں تو کوئی بھی عزت دار رکن ایوان میں نہیں بیٹھے گا۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی دو بار آپ پر یہ نوبت آئی اور اب تیسرا موقع ہے لیکن آج بھی آپ کے ساتھ وہی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنے پیچھے تو دیکھیں کہ کتنے لائق لوگ بیٹھے ہیں لیکن آپ پھر بھی انہیں پر بھروسہ کر رہے ہیں جن کا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں تھا۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان کے اعتزاز احسن پر الزامات لگانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معافی مانگی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.