پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ، لاہور کے تعلیمی اداروں میں تعطیل

 

لاہور : بارشوں اور ممکنہ سيلاب کے خدشے کے پيش نظر پنجاب بھر کے اسپتالوں ميں ہائی الرٹ کرديا گيا جبکہ لاہور کے سرکاری و نجی اسکول کل بند رہیں گے۔

محکمہ صحت پنجاب نے خطرناک صورتحال کے پيش نظر صوبے کے تمام اسپتالوں ميں ہائی الرٹ جاری کرديا جبکہ تمام طبی عملے کی چھٹياں منسوخ اور تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، 22 ہائی رسک اضلاع ميں اضافی ادويات بھی پہنچا دی گئی ہيں۔

محکمہ صحت کے حکام نے اسپتال انتطاميہ کو تمام  وسائل بروئے کار لانے کی ہدايت کی ہے، دوسری جانب 3 روز سے مسلسل بارش کے باعث محکمہ تعليم نے لاہور کل تمام سرکاری و نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کيا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.