Breaking News

سیالکوٹ میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان ڈوب کر شہید

 

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں بارش سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج کا جوان لوگوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں فوجی جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں جبکہ سیالکوٹ میں ریسکیو آپریشن کے دوران جوان سیار خان ریسکیو آپریشن کے دوران لوگوں کو بچاتے ہوئے ڈوب کر شہید ہوگیا جس کی میت نکال لی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرین کو ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کی مدد سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے جبکہ اب تک ریسکیو آپریشن کے دوران سیالکوٹ کی کرسچن کالونی سے 113، ترلائی سے 188، چونترا سے 42 اور جبرمیانہ سے 25 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved