Breaking News

چوہدری نثار نے جس طرح وزیراعظم کی پیٹ میں چھرا گونپا اس کی مثال نہیں ملتی، خورشید شاہ

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے کہا ہے کہ میاں صاحب  تاریخ میں یہ بات نئی نہیں کہ آپ کی صفوں میں غداد پیدا ہو جائیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار  نے جس طرح آپ کی پیٹ میں چھرا گونپا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سارا  ایوان وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑا تھا لیکن پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو جان بوجھ کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، یہ سازش آج سے نہیں بلکہ گزشتہ 6 ماہ سے چل رہی تھی۔ ان کا کہنا  تھا کہ میاں صاحب  آپ کی صفوں میں پورس کے ہاتھی موجود ہیں، جس طرح سے چوہدری نثار نے آپ کی پیٹ میں چھرا گونپا  اس کی مثال نہیں ملتی، آپ کے خلاف مری ہوئی طاقت کو زندہ کیا گیا ہے، لوگ اس پارلیمنٹ کی طرف دیکھ رہے تھے کہ یہاں سے کوئی اچھی خبر  ملے لیکن آپ کے ایک سینئر وزیر نے ہمارے ایک وزیر کے خلاف بیان دے کر آپ کو کمزور کرنے کی سازش کی اور آپ کو دوراہے پر کھڑا کردیا ہے۔ ٹیپو سلطان جیسا عظیم اور  نڈر سپہ سالار جس نے انگریزوں کو ناگ رگڑنے پر مجبور کیا اور  عظیم سپہ سالار کو بھی میر جعفر اور میر صادق جیسے آستین کے سانپوں نے ختم کرادیا، وزیراعظم صاحب آج آپ کو بھی یہ دیکھنا ہو گا کہ کون آپ کا محسن اور کون دشمن ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایک سینیئر ترین وزیر کی جانب سے اپوزیشن کے ایک اہم رکن پر تنقید کر کے نہ صرف ہماری بلکہ پوری پارلیمنٹ کی توہین کی جس پر ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں کیونکہ آج  ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کو مظبوط کرنا چاہتے ہیں نا کہ ماضی کی روایات کی طرح حکومت اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے والوں کا ساتھ دینا چاہتے ہیں،  آج کوئی بھی سازشی اپنی ایک سوئی بھی گزار نہیں سکتا اور اس پر  پاکستان کی عوام کو فخر ہے، ہماری جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved