Breaking News

چوہدری نثار پیپلز پارٹی کی تنقید سے ناراض ،وزیر اعظم نے جواب دینے سے منع کر دیا

 

دونوں جانب سے اراکین اسمبلی کی مداخلت ،خود پر لگنے والے الزامات کا جواب ضرور دوں گا :اعتزاز احسن
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں چودھری نثار پیپلز پارٹی کی جانب سے تنقید کے بعد ناراض ہوگئے ۔ دونوں جانب کے ارکان اسمبلی کی مداخلت نے معاملے کو آگے بڑھنے سے بچایا ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے چوتھے روز ایوان میں چودھری نثار پر شدید تنقید نے ماحول میں تلخی پیدا کردی ۔ اعتزاز احسن اپنے اظہار خیال کے دوران متعد بار چودھری نثار کو مخاطب کر کے ان پر جملے کستے رہے ۔ اس دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بیٹھے چودھری نثار کچھ دیر تو بیٹھے رہے، لیکن پھر اٹھ کر وزیر اعظم کے ساتھ آبیٹھے ۔ حکومتی اور پیپلز پارٹی کے ارکان ماحول پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے ۔ تہمینہ دولتانہ بھی اٹھ کر اعتزاز احسن کو خاموش ہونے کا کہتی رہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ خود پر لگے الزامات کا جواب دیں گے،اور انہوں نے سپیکر سے ایوان میں خاموشی کرانے کی بھی درخواست کی، اس دوران وفاقی وزیر داخلہ بےچینی سے کسمساتے رہے، جبکہ وزیراعظم ان کے بازو پر اپنا ہاتھ رکھ کر انہیں پرسکون رہنے کی تلقین کرتے رہے ۔ دیگر ارکان بھی چودھری نثار کو خاموش رہنے اور صبر کرنے کا مشورہ دیتے رہے ۔ اعتزاز احسن کا خطاب ختم ہوا تو چودھری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا انہوں نے اعتزاز احسن کو جواب دینا چاہا، اس دوران جمعہ کی اذان شروع ہوگئی ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved