بھارت نے بھی پانی چھوڑ دیا، دریائے چناب اور راوی میں طغیانی، درجنوں دیہات زیر آب

 

 

فیصل آباد، سیالکوٹ، رحیم یار خان :ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث سیالکوٹ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں دریاﺅں کے کنارے آباد درجنوں دیہاتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے قریب دریائے چناب میں بھارت نے دوبارہ پانی چھوڑ دیا ہے اور اس وقت 4 لاکھ 86 ہزار کیوسک پانی ہیڈمرالہ سے گزر رہا ہے۔ سیلاب کے باعث درجنوں دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور 85 سے زائد دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بجوات میں امدادی کارروائیوں میں تعاون کیلئے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں مساجد میں اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ فیصل آباد میں تاندلیانوالہ کے قریب دریائے راوی میں طغیانی کے باعث انتظامیہ نے قریبی دیہات خالی کرانا شروع کر دیئے ہیں جبکہ ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق ماڑی پتن پر ریلیف کیمپ اور عارضی ہسپتال بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ رحیم یار خان میں ریسکیو کو ضروری سازوسامان کے ساتھ سیلابی علاقوں میں تعیناتی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ دریائے سندھ کے کنارے بستیوں کو خالی کرنے کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ڈی سی او نیب جاوید کے مطابق ممکنہ سیلابی صورتحال پر فلڈ ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.