دفتر خارجہ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا

 

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے چین کے صدر ژی پن پنگ کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی صدر ژی پن پنگ رواں ماہ کے آخرمیں پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے تاہم دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرنے پراتفاق کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر چینی صدر کے دورے کی نئی تاریخ طے کی جا رہی ہے، ان کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.