شمالی وزیرستان متاثرین میں موبائل سم کے ذریعے رقم کی فراہمی جاری

 

بنوں:شمالی وزیرستان متاثرین میں موبائل سم کے ذریعے رقم کی فراہمی جاری ہے تاہم اب بھی بڑی تعداد میں متاثرین شناختی کارڈمیں دہرے ایڈریس کے باعث رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے راشن اور رقم سے محروم ہیں۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان سے نقل مکانی کرکے آنے والے متاثرین کو گھنٹوں انتظار کے بعد رقم فراہم کی جارہی ہے اور ابھی تک ہزاروں آئی ڈی پیز کے شناختی کارڈمیں دوہرے پتے کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کی جاسکی ہے جس کے باعث وہ راشن اور رقم دونوں سے محروم ہیں۔ نادرا آفس بنوں میں آئی ڈی پیز کا نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے رش ہے، راشن سینٹرز پر بھی راشن نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.