قومی اسمبلی کی آئینی مدت ساڑھے 3سے 4سال کی جائے:ایاز پلیجو

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ:قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جاتی امرا، بلاول ہاﺅس اور کنٹینرز کے پیچھے چھپ کرمزدوروں اور کسانوں کے حقوق کی بات نہیں کی جا سکتی۔ مزدور کسان کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ ملک کے مزدوروں اور کسانوں کو قرارداد پاکستان کے مطابق حقوق دیے جائیں، سیاسی عدم استحکام کے مستقل خاتمہ کے لئے قومی اسمبلی کی آئینی مدت 5سال سے کم کر کے ساڑھے 3سے 4سال کر دی جائے۔ایاز لطیف پلیجو نے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے سندھ میں 50سے 60فیصد نشستیں پیپلز پارٹی کو دی گئیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.