ملک اور جمہوریت کی خاطر کل کے واقعات کو درگزر کرتا ہوں: وزیر داخلہ

 

وزیر داخلہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی بحث میں موضوع بحث مجھے بنایا گیا اور جو کچھ میرے خاندان کے بارے میں کہا گیا اس کا جواب دینا میرا پورا حق تھا کیونکہ خواہ میں حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کسی کا ادھار رکھتا نہیں اور جواب دینا جمہوریت کا حصہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا پارلیمنٹ کے باہر نونک جھونک جاری رہتی ہے لیکن اپوزیشن اور پیپلز پارٹی پر کوئی تنقید نہیں کی لیکن جو کچھ میرے بارے میں کہا گیا اس کی تاریخ نہیں ملتی۔ وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا پوری پارٹی مجھے روکنے کی کوشش کرتی رہی ہے کہ جواب نہ دوں۔ کہتے ہیں عزت نفس اور سوچ اپنی جگہ لیکن پاکستان کا مستقبل اہم ہے جمہوریت کے لئے تمام واقعات کو درگرز کرتے ہیں۔ زندگی میں آج تک ایسی بات نہیں کی جس سے ضمیر ملامت کرے۔
                                                                                                                                                        

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.