نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک

 

پشاور:پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے تاجر کو قتل کردیا ہے ۔گلبرگ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ریاض علی شاہ نے بتایا کہ اربن سنگھ کے بیٹے اور دبگاری کے رہائشی اور گراسری کی دکان کے مالک ہرجیت سنگھ نوتھیا کے علاقے میں اپنی دکان پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔امدادی ٹیموں نے ان کی لاش کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے ایٹاپسی کے لیے انہیں خیبر میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ ہفتوں قبل سکھوںنے اپنی برادری کے افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.