اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنماءچوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آئین لوگوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیتا، پہلے ہی کہا تھا کہ بڑے ہفتے لگ جائیں گے جب تک استعفی نہیں آئے گا کچھ نہیں ہو گا۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا آئین میں وزیراعظم کے استعفیٰ مانگنے کی گنجائش ہے تو انہوں نے صحافی سے ہی سوال کر ڈالا کہ کیا آئین میں دھاندلی کی گنجائش ہے؟۔
Leave a Reply