کبھی امپائر کی انگلی پر سیاست نہیں کروں گا: بلاول

 

کراچی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کبھی امپائر کی انگلی پر سیاست نہیں کروں گا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھٹو کا نواسہ ہونے پر فخر ہے، ہماری سیاست کسی امپائر کی محتاج نہیں، مجھے اپنی والدہ اور نانا پر فخر ہے۔ ادھر بلاول بھٹو سے شہزاد رائے، نثار احمد کھوڑو، حسنین مرزا اور ممتاز شاہ نے بلال ہاﺅس میں ملاقات کی اور تعلیم میں اصلاحات اور تعلیم کے فروغ پر مبنی نئے آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور میرٹ کا خیال رکھا جائے۔ اسی اثناءمیں ترجمان بلاول ہاﺅس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے سینیٹرز، ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے جلد ملاقاتیں شروع کریں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.