یوم دفاع، دونوں جماعتیں فوری طور پر دھرنا ملتوی کر دیں: رابطہ کمیٹی

 

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے یوم دفاع کی مناسبت سے دونوں جماعتوں کو فوری طور پر دھرنا ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم پاک افواج کی جرات اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے اور پاک فوج شمالی وزیرستان میں تاریخ کی اہم جنگ لڑ رہی ہے، دونوں جماعتیں فوری طور پر اپنے دھرنے ملتوی کر دیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال اور انسانی جانوں کے ضیاع کو مدنظر رکھتے ہوئے دھرنا ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.