Breaking News

طوفانی بارشوں کےباعث مشکلات کا شکار عوام کی مدد کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

 

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اس سلسلے میں مسلح افواج اورصوبائی اتھارٹیزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ملک میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال پر غور کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر وفاقی وزار، چیئرمین این ڈی ایم اے، کیبنیٹ سیکریٹری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان ہوا۔  پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اب تک 110 افراد جاں بحق جبکہ 148 زخمی ہوئے ہیں اس کےعلاوہ لاکھوں ایکڑ راضی زیر آب ہونے کے علاوہ 650 مکانات مکمل طور پر جبکہ ہزاروں جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت اب تک متاثرین میں ایک ہزار 500 خیمے جبکہ 3 ہزار کمبل تقسیم کئے جا چکے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ریلیف آپریشن میں مسلح افواج اور صوبائی حکام کی خدمات قابل تحسین ہیں، مشکل میں گھرے افراد کی مدد کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں ہدایت کی کہ آج رات تک تمام قومی شاہراہیں کھول دی جائیں۔ سیلاب میں گھرےافراد اور مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم متاثرین کی بحالی کا منصوبہ فوری طور پر تیار کیا جانا چاہیے،اس سلسلے میں پنجاب اور آزاد کشمیر کی حکومتیں نقصانات کاجائزہ لے کررپورٹ تیار کریں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved