Breaking News

ہیڈخانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، کئی دیہات زیر آب

 

گجرانوالہ: ہیڈخانکی اور دریائے جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث منڈی بہاﺅالدین ،حافظ آباد،وزیر آباد کے علاقے زیر آب آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشیں اب بھی جاری ہیں،گوجرانوالہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے اورنالہ بھمبر اور نالہ پلکھو میں شدید طغیانی کی وجہ سے وزیر آباد اور سودھرا کے مزیددرجنوں دیہات زیرآب گئے ہیں۔دوسری جانب دریائے چناب بھی بپھرا ہوا ہے،ہیڈخانکی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاﺅ 6 لاکھ 60 ہزار 271 کیوسک ریکارڈ کیا گیا،ہیڈ قادرآباد پر پانی کا بہاﺅ 5 لاکھ 34 ہزار 984 کیوسک ہے،سیلابی پانی سے منڈی بہاﺅالدین اور حافظ آباد کے 70 کے قریب دیہات متاثر ہیں۔دوسری طرف دریائے جہلم میں سیلاب کے باعث دریا سے ملحقہ 10 دیہات زیر آب آئے ہوئے ہیں،بیشتر افراد نقل مکانی کر چکے ہیں تاہم کچھ لوگ اب بھی گھروں کی چھتوں پر محصور ہیں،سیالکوٹ میں مسلسل تین روز بارشوں کے بعد گلیاں اور سڑکیں اب تک تالاب بنی ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved