سرگودھا میں نامعلوم افراد کی آستانے کے اندر فائرنگ سے حساس ادارے کے اعلی افسر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے ہیں،دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سرگودھا میں محفل سماءکے دوران آستانے میں گھس کر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سر گودھا کے علاقے 49 ٹیل کے قریب آستانہ فضل میں محفل سماءجاری تھی کہ اس دوران 6 موٹر سائیکل سواروں نے آستانہ میں گھس کر وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائر کھول دیا ۔فائر نگ کے نتیجے میں حساس ادارے کے افسر بریگیڈیئرفضل ظہور، ان کے بھائی اور سجادہ نشین کے بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور9افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آستانے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بریگیڈیئر فضل ظہور قادری کی ڈیڈ باڈی سی ایم ایچ سرگودھامنتقل کر دی ہے جبکہ دیگر افراد کا سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔بریگیڈیئر ظہور قادری حساس ادارے میں اہم عہدے پر تعینات تھے۔دوسری طرف سرگودھا میں آستانے پر فائرنگ کے بارے میں اپنے مذمتی بیان میں الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آستانے پردہشت گردوں کا حملہ کھلی بر بریت اور دہشتگردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے واقعہ میں شہید ہونے والے بر یگیڈیئر سمیت دیگرشہداءکے سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداءکے درجات بلند فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے۔ الطاف حسین نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس افسو س ناک واقعہ کا نوٹس لیں اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔
Leave a Reply