سیالکوٹ:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے اب تک 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانوالہ، چھپرار، بجوات اور قادر آباد کے علاقوں میں ریلیف آپریشن کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے بجوات اورچیراڑسے 500 افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کر دیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ریلیف آپریشن میں 300 کشتیاں اور5 ہیلی کاپٹراستعمال کیے جارہے ہیں اور آپریشن کے دوران اب تک 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی پاک فوج کے دستوں کو الرٹ کر دیا گیا ہیں۔
Leave a Reply