میگا منصوبوں میں سرمایہ کاری، حکومت کا واشنگٹن میں بھرپور سرگرمیاں شروع کرنےکا فیصلہ

 

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے دیا میر بھاشا ڈیم سمیت میگا منصوبوں کیلئے عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے واشنگٹن میں بھرپور سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں دیا میر بھاشا ڈیم کی فنانسنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر 90 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے حکومت ہائیڈل پاور پر توجہ دے رہی ہے اور تھرمل سے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے نجات حاصل کرنے پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے چیئرمین واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ جامع ہائیڈل پاور جنریشن پالیسی پر کام تیز کریں تاکہ انرجی مکس تبدیل کرکے سستی بجلی پیدا کی جاسکے۔ انہوں نے وزارت پانی و بجلی اور واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ واشنگٹن میں ایک اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جائے تاکہ عالمی مالیاتی اداروں اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں میگا ڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جاسکے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.