پشاور میں سکھ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تھم نہ سکا

 

پشاور کے علاقے ڈبگری کے رہائشی ہرجیت سنگھ کی نوتھیہ بازار میں کریانے کی دکان ہے۔ گزشتہ روز وہ معمول کے مطابق اپنی دکان پر موجود تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ ہرجیت سنگھ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گردوارہ بھائی جوگا سنگھ سے متصل سکھ کمیونٹی سنٹر میں ہرجیت سنگھ کی موت پر اظہار غم کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔ ہندو کمیونٹی کے رہنماء ہارون سربدیال بھی سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پہنچے۔ گزشتہ ماہ کے دوران بھی ایک سکھ تاجر کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کے تحفظ کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکا ہے۔ ہرجیت سنگھ نے سوگواروں میں بیوہ سمیت تین معصوم بچیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے جو اتنے چھوٹے ہیں کہ اس بات سے بھی بے خبر ہیں کہ انہیں والد کی شفقت سے محروم کر دیا گیا ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.