Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

ہیڈ مرالہ میں بلند سطح کا بائیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، فصلیں تباہ ،کئی دیہات ڈوب گئے ۔راولپنڈی:دریائے چناب اور جہلم میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔ اکھنور سے بڑا ریلا پہنچنے کے بعد ہیڈ مرالہ پر پانی کی بلند ترین سطح کا بائیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ مزید درجنوں علاقے بھی زیر آب آگئے، ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں، پسرور میں نالہ ڈیک اور قصور میں روہی نالے میں طغیانی نے کئی دیہات ڈبو دیئے ۔ بپھرے دریا، کناروں سے چھلکتے نالے، آبی گزرگاہوں میں طغیانی، ہر طرف پانی ہی پانی، سیلابی ریلے جدھر کا رخ کر رہے ہیں، تباہی ہی تباہی نظر آ رہی ہے ۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح بھی مسلسل بلند ہورہی ہے ۔ اکھنور سے بڑا ریلا ہیڈ مرالہ پہنچ گیا، پانی کی مقدار نو لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے، شدید سیلاب کے باعث سیالکوٹ کے مزید کئی علاقے زیرآب آگئے، پھالیہ، سیدا شریف اور قادر آباد بیلہ کے قریب دریائے چناب کا حفاظتی بند دو جگہ سے ٹوٹ گیا، سیلابی پانی قادر آباد شہر سمیت 40 دیہات میں داخل ہوگیا ، حافظ آباد میں بھی سیلابی پانی ستر سے زائد دیہات میں داخل ہوگیا ہے، ہیڈ تریموں سے چھ لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پیر کی شام گزرے گا، جس کے باعث ملتان اور صادق آباد میں بھی فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ ملتان کے قریب بستی امروٹھ لنگڑیال اور ملانا میں زمینی کٹاؤ بھی شروع ہوگیا ہے، نارووال اور ظفر وال میں نالہ ڈیک نے بھی تباہی مچادی ۔ حفاظتی بند ٹوٹنے سے چالیس سے زائد دیہات زیر آب آ گئے، پسرور میں بھی بند ٹوٹنے سے پانی کئی آبادیوں میں داخل ہوگیا، شکر گڑھ میں نالہ بھئیں میں بھی طغیانی کے باعث پانچ دیہات سیلاب کی زد میں آگئے، شیخوپورہ میں نالہ ڈیک اور نالہ بھیڈ کا پانی درجنوں آبادیوں میں داخل ہوگیا، ننکانہ صاحب میں بھی دس دیہات زیرآب آگئے، دریائے جہلم میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے،پنڈ دادنخان میں دریائے جہلم کے کنارے واقع دیہات بھی سیلاب کی زد میں آگئے ہیں، لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے، چالیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں ۔ دریائے ستلج بھی بپھرا ہوا ہے، پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث قصور، پاکپتن، اور وہاڑی کے درجنوں دیہات کو خالی کرا لیا گیا ہے، انتظامیہ کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے، دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔ اوکاڑہ کے چھیالیس دیہات میں وارننگ جاری کردی گئی ہے، بڑا سیلابی ریلا آج راوی سائفن پہنچے گا، ساہیوال، چیچہ وطنی اور دیگر علاقوں میں بھی فلڈ وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔ ادھر بھارت کی جانب سے نالہ روہی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد قصور میں کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ سیکڑوں ایکڑ اراضی بھی زیر آب آگئی ہے، حویلی لکھا میں بھی بیس دیہات زیر آب آگئے، مقامی افراد نے فصلیں بچانے کیلئے پاکپتن نہر میں دو مقامات پر شگاف کر دیئے ہیں،

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Be the first to comment

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Leave a Reply

Deprecated: Function create_function() is deprecated in /home/baadban/public_html/wp-includes/plugin.php on line 484

Your email address will not be published.