Breaking News

اسکردو کے پہاڑی علاقے چراہ گاہ دیو سائی میں برفباری اور طوفان میں 174 افراد لاپتہ

 

اسکردو: چراہ گاہ دیو سائی میں گزشتہ کئی ورز سے جاری برفباری اور طوفان میں 452 سے زائد خانہ بدوش پھنس گئے تاہم امدادی رضا کاروں نے 280 افراد کو بحفاظت محفوط مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم 174 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اسکردو کے علاقے چراگاہ دیوسائی میں 452 خانہ بدوش اپنے مویشی لے کر اس چرا گاہ میں گئے تھے جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل تھے تاہم گزشتہ کئی روز سے پہاڑی علاقہ طوفان اور برفباری کی زد میں آگیا ہے۔  خراب موسم کی وجہ سے وہاں پھنسے افراد بے یار و مددگار ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ اب تک صرف 252 افراد کو ہی نکال سکی ہے جن میں کئی افراد شدید زخمی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ انہیں دیوسائی میں 174 افراد کے پھنسے ہونے کا علم ہے مگرخراب موسم کے باعث فی الحال ان کی مدد ممکن نہیں، موسم بہتر ہونے پرعلاقے میں ایک مرتبہ پھر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں گی تاکہ ان کی زندگی کو خطرات سے بچایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved