Breaking News

بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر دھرنے ملتوی کر کے متاثرین کی مدد کرنی چاہئے: الطاف حسین

 

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بارشوں اورسیلاب سے تباہی کے پیش نظر دھرنے ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور پنجاب بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہیں، دھرنے ملتوی کر کے سب کو مل کر متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ عوام کو حکومتی توجہ اور مدد کی ضرورت ہے، سیلاب سے تباہی کے پیش نظر دھرنے ملتوی کر دینے چاہئیں اور تمام معاملات ایک طرف رکھ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں، سیلاب سے متاثر عوام حکومت اور عوام کی مدد کے طالب ہیں، وقت کا تقاضہ ہے کہ قدرتی آفات کے پیش نظر احتجاج ملتوی کر دیئے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved