Breaking News

بحران سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حالات مایوسی کی طرف جارہے ہیں، سراج الحق

 

کراچی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت بحران سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے لیکن حالات مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جرگے کو اپنے مطالبات پیش کردیئے گئے ہیں جو ہم نے حکومت تک پہنچا دیئے اور حکومت کی جانب سے بھی اس پر جواب دیا گیا ہے، دونوں جماعتوں کا آخری نکتہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ ہے جس کے لیے متبادل تجویز پیش کی ہے اور ایسا راستہ نکال رہے ہیں جس میں تمام فریقین کو راضی کرلیا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ آزادی وانقلاب مارچ کے نتیجے میں جمہوریت اور آئین کا خاتمہ ہو اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ فریقین کے درمیان پھر سے ڈیڈلاک پیدا ہو اورمسئلہ جوں کا توں رہ جائے کیونکہ اس بحران کےباعث قوم ہیجان کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بحرانوں کا شکار اور اسمبلی میں سیاسی تناؤ کی کیفیت ہے جبکہ سیاسی قیادت بحران سے نکلنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے لیکن حالات مایوسی کی طرف جارہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved