سول نافرمانی: عمران خان نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے

 

پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے بجلی کے بل ادا نہیں کئے۔ عمران خان کے گھر کے بجلی کا بل 44 ہزار 542 روپے آیا ہے۔
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گھر اور ٹیوب ویل دونوں کے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے۔ عمران خان کے گھر کے بجلی کا بل 44 ہزار 542 روپے آیا۔ بجلی پر عمران خان کا نام عمران احمد خان نیازی، پتہ خسرہ نمبر 1939 موضع مہرہ نور بنی گالہ درج ہے۔ عمران خان نے گزشتہ ماہ اگست میں 2 ہزار 791 یونٹ بجلی استعمال کی۔ عمران خان کے گھر کا میٹر نمبر 3-پی 46816، بل نمبر 655 ہے۔ مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے کی صورت میں عمران خان کو 3830 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ میٹر کی ریڈنگ 19 اگست کو لی گئی جبکہ بل 26 اگست کو جاری ہوئے۔ عمران خان کے ٹیوب ویل کا بل 13 ہزار 825 روپے ہے۔ ٹیوب ویل کا میٹر نمبر 3 پی 302883 جبکہ بل نمبر 758 ہے۔ عمران خان کی رہائشگاہ پر ٹیوب ویل کے 827 یونٹ استعمال ہوئے۔ عمران خان کے گھر میں گیس کا کوئی کنکشن نہیں ہے۔ واضع رہے کہ عمران خان نے 18 اگست کو سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ حکومت کو کوئی یوٹیلیٹی بل اور نہ ہی ٹیکس ادا کریں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.