عمران ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں: احسن اقبال

 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلی اور مولانا فضل الرحمان کے بارے میں عمران خان کے بیانات ملک میں خانہ جنگی کو دعوت دینے کے مترادف ہیں۔ ہر کسی کی پگڑی اچھالنا مذاق بنا لیا گیا ہے۔ عمران خان ذاتی سیاست کے لئے پاکستان کے مفادات خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ چین پاکستان میں 34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہا تھا تاہم دھرنوں کی سیاست کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ پاکستان بھی خطرے میں ڈال دیا گیا۔ انہوں امید ظاہر کی کہ سیاسی بحران ختم ہونے پر چین کے صدر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ٹیکس چوری سمیت دیگر الزامات لگانے پر وہ عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نواز شریف سمیت سب کو چور قرار دیتے ہیں جبکہ ان کی اپنی جماعت کے 11 ایم این ایز نے ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو 1000 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچ چکا ہے جس میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے 250 ارب، سٹاک مارکیٹ کو 350 ارب، افراط زر کی وجہ سے 225 ارب جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل بڑھنے کی وجہ سے 150 ارب روپے کا نقصان شامل ہے۔ ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ فوج سمیت تمام اداروں نے ماضی سے سبق سیکھ لیا ہے۔ فوج اور سول حکومت کے تعلقات اچھے ہیں اور دونوں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.