کراچی: گینگ وار کی زد میں آ کر باپ بیٹا جاں بحق ، پولیس افسر کے بیٹے کی لاش برآمد

 

کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر باپ اور بیٹا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،کراچی کے علاقے ڈاکس سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کی شناخت پولیس افسر علی شیر جاکھرانی کے بیٹے اویس جاکھرانی کے نام سے کر لی گئی۔ کراچی میں لیاری گینک وار کے مختلف گروپوں کے درمیان جاری طویل عرصے کی لڑائی نے آج بھی دو افراد کی جان لے لی ۔ کلاکوٹ میں غریب شاہ مزار کے قریب گینگ وار کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا۔دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کی زد میں چار برس کا بچہ اور اس کا باپ آگئے ۔ گولیاں لگنے سے دونوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے ۔ گذشتہ روز ڈاکس کے علاقے فشری کے نزدیک ملنے والی لاش کی شناخت کر لی گئی ۔ جاں بحق ہونے والا اویس جاکھرانی ایس ایس پی اے آئی جی انسپکشن علی شیر جاکھرانی کا بیٹا تھا۔ پولیس کے مطابق لاش دو روز پرانی اور تشدد زدہ ہے ، شبہ ہے کہ مقتول کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔مقتول دو روز قبل اسلام آباد جانے کے لئے گھر سے روانہ ہوا تھا ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.