Breaking News

ایڈیشنل آئی جی سندھ کے لاپتہ جوان سال بیٹے کی لاش کراچی کے ساحل سے برآمد

 

کراچی: ڈاکس کے علاقے میں سمندر سے نوجوان کی لاش ملی جسے اے آئی جی انسپکشن کے بیٹے اویس جکھرانی کے نام سے شناخت کرلیا گیا۔اویس جکھرانی کو ان کے چھوٹے بھائی دانیال نے اپنے کزن ریاض احمد کے ہمراہ شناخت کیا۔ ریاض کے مطابق اویس جمعے کی شام گھر سے اسلام آباد اسلام آباد جانے کا کہہ کر نکلا تھا جس کے بعد گھر والے مطمئن تھے۔ اویس پاک بحریہ میں بھی ملازمت کرچکا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں وہ سی ایس ایس کی تیاری کے لیے اسلام آباد جارہا تھا۔ ریاض نے مزید بتایا کہ اویس کو ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، ہمیں کچھ نہیں معلوم کہ ان کے بھائی کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا۔ آج ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی، ٹیلی فون کرنے والے شخص نے اپنا نام نہیں بتایا لیکن اس نے کہا کہ ایدھی سرد خانے چلے جاؤ، اویس کی لاش وہاں ہے جس پر فوری طور پر وہ لوگ ایدھی سرد خانے پہنچے اور اویس کو شناخت کیا۔ ورثا لاش لے کر جیکب آباد جائیں گے، اویس 3 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ اہل خانہ سے جب سوال کیا گیا کہ انھوں نے پولیس کو اس کی گمشدگی سے متعلق کیوں آگاہ نہیں کیا تو انھوں نے کہا کہ انھیں اس پر بھروسہ تھا جس کی وجہ سے انھوں نے پولیس کو آگاہ ہی نہیں کیا، اہل خانہ لاش لے کر رات گئے جیکب آباد چلے گئے۔سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے نے بتایا کہ سی پی ایل سی کو بھی اغوا کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔ متوفی اویس جاکھرانی کے والد اے آئی جی انسپکشن علی شیر جاکھرانی ان دنوں خادم حج کی حیثیت سے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، ان کی آج (منگل کو) وطن واپسی متوقع ہے۔ ایس ایچ او ڈاکس سجاد منگی کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم نہیںکرایا جس کی وجہ سے موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved