Breaking News

پاک بحریہ ڈاکیارڈ پرحملے میں اے آئی جی سندھ کا بیٹا بھی ملوث ہے، کراچی پولیس چیف

 

کراچی: کراچی پولیس کے سربراہ اے آئی جی غلام قادر تھیبو نے انکشاف کیا ہے کہ ہفتے کے روز پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر حملے میں اے آئی جی سندھ شیر جاکھرانی کا بیٹا اویس جاکھرانی بھی ملوث تھا۔ اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکس تھانےکی حدود سے ملنے والی لاش نیوی ڈاکیارڈ پرحملہ کرنیوالے کی ہے، ہفتے کے روز پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر جو حملہ کیا گیا اس میں ہلاک ہونے والا ملزم اویس جاکھرانی اسسٹنٹ ٹو آئی جی شیر جاکھرانی کا بیٹا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اویس جاکھرانی نے 4 ماہ قبل نیوی کی ملازمت چھوڑی تھی، شواہدسےلگتاہےاویس جاکھرانی نےساتھیوں کے ہمراڈاکیارڈ پرحملہ کیا، اویس جاکھرانی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا، 3 پولیس افسران نے اویس جاکھرانی کی لاش وصول کی۔
واضح  رہے کہ گزشتہ روز پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہفتے کی شب نامعلوم حملہ آوروں نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر نیوی ڈاکیارڈ پر حملہ کیا اور  ڈاکیارڈ میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور ہلاک جب کہ 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔  دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک افسر شہید جب کہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved