تھانہ حملہ کیس ، رانا شعیب ادریس کو جیل منتقل کر دیا گیا

 

فیصل آباد :تھانہ کھڑیانوالہ پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی شعیب ادریس کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان کوچھڑوانے کے لیے تھانہ کھڑ یانوالہ پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس کو پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے پولیس کی اس استدعا کو مسترد کرتے ہوئے شعیب ادریس کو دو روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر نے کا حکم دے دیا ، ملزم کے مزید چھ ساتھیوں کا ریمانڈ بھی دے دیا گیا ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.