آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ کا دورہ کیا ۔ مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو پاک فوج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی پاک فوج کی فیلڈ فارمیشن اور آرمی ایوی ایشن کی انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں کمانڈز کو ہمہ وقت فعال رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان اور افسر دن رات تمام صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر رہے ہیں۔
Leave a Reply