ملتان: تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدربلو بٹ سمیت تمام نامزد ملزمان کو پولیس کی جانب سے کلین چٹ دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملہ کرنے والے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ عرف بلو بٹ سمیت تمام نامزد ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں لگائی دہشت گردی کی تمام دفعات کو ہذف کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش میں کسی ملزم کے خلاف دفعہ 788ثابت نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالے جانے کے بعد تمام ملزمان نے اپنی عبوری ضمانتیں واپس لے لیں ہیں ۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جاری دھرنے کے رد عمل کے طور پر پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کے گھر پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلو بٹ اور دیگر کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی گئی ۔ میڈیا پر اس خبر کے آنے کے بعد پولیس کو چار و ناچار بلو بٹ اور دیگر کارکنان کے خلاف مقدمہ در ج کر نا پڑا تھا۔
Leave a Reply