فضائیہ کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، ضرب عضب میں مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق

 

راولپنڈی : بری فوج اور فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرلی ہے اور اب دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن ”ضرب عضب“ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کارروائیوں سے متعلق حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور دہشت گردوں کی تمام پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.