لاہور: مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے 14 افراد کی نماز جنازہ ادا

 

لاہور:داروغہ والا میں مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے چودہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ جامع مسجد داتا دربار کے خطیب رمضان سیالوی نے پڑھائی۔مسجد کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں سے چودہ افراد کی اجتماعی نماز جنازہ داروغہ والا چوک میں ادا کر دی گئی ۔ جامع مسجد داتا دربار کے خطیب رمضان سیالوی نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں جاں بحق ہونے والے افراد کے عزیز و اقارب دوستوں اور محلے داروں کے علاوہ قرب و جوار میں رہنے والے آبادیوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں ڈی سی او لاہور ، کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت کے نمائندے اور حکومتی اراکین نے شرکت نہیں کی ۔ نماز جنازہ کے بع

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.