بہالپور:ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہیڈپنجند پر ہنگامی حالت نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے جو متاثرین کی منتقلی سمیت ہرممکن مددکرے گی ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیڈپنجند پر 30کشتیاں اور 300اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ،فوجی دستے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی امداد فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق ضرورت پڑنے پر متاثرین کو خوراک،خیمے ادویات اور دیگر اشیا بھی فراہم کی جائیں گی۔
Leave a Reply